فتح میدان میں آج ٹی آر ایس کا جلسہ عام

   

ٹریفک تحدیدات ، اڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک انیل کمار کا بیان
حیدرآباد۔ٹی آر ایس کی جانب سے لال بہادر اسٹیڈیم میں 28 نومبر ہفتہ کی شام چار بجے زبردست عوامی جلسہ عام ہوگا ۔ اس جلسہ سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور ریاستی وزْر اور ٹی آرایس لیڈران مخاطب کریں گے ۔ اس جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں آج جمعہ کی دوپہر ، ۔ریاستی وزراء تالاسانی سرینواس ملاریڈی اور دیگر پارٹی قائدین ایل بی اسٹیڈیم پہونچے اور انتظامات کا راست طور پر جائزہ لیا گیا ۔ گریٹر حیدرآباد انتخابات سے عین قبل منعقد ہونے والے اس جلسہ عام میں چیف منسٹر کی شرکت کو لے ک عوام میں مسرت کی لہر ہے ۔ تقریبا دو لاکھ افراد اس عوامی جلسے میں شرکت متوقع ہے ۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک تحدیدات عائد کی ہیں۔ احکامات کے بموجب ٹریفک تحدیدات کا آغاز ہفتہ کو 2 بجے دن سے شام 7 بجے تک عائد رہیں گی۔ اس موقع پر پولیس کنٹرول روم سے بی جے آر مجسمہ کی سمت جانے والی ٹریفک کا رُخ اے پی پٹرول پمپ چیاپل روڈ اور نامپلی کی سمت موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح عابڈز اور گن فاؤنڈری سے بی جے آر مجسمہ کی طرف آنے والی ٹریفک کا رُخ ایس بی آئی گن فاؤنڈری چیاپل روڈ کی سمت کردیا جائے گا جبکہ بشیر باغ جنکشن سے جی پی او عابڈز جانے والی ٹریفک کا رُخ بشیر باغ جنکشن سے اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس اور کنگ کوٹھی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک انیل کمار نے کہا کہ جلسہ عام میں شرکت کیلئے آنے والے عوام اور قائدین کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے فتح میدان کے اطراف و اکناف مقامات بشمول نظام کالج گراؤنڈ، پبلک گارڈن میں انتظام رہے گا۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے موقع پر اس جلسہ عام سے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور پارٹی کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔