عید الفطر یا تو 13یا پھر 14مئی کو ہوگی‘ ماہ شوال کے چاند پراس کا انحصار ہے
نئی دہلی۔ فتح پور مسجدکے شاہی امام ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے منگل کے روز لوگوں سے پرزور اندازمیں کہاکہ کرونا وائرس کی وباء کو روکنے کے لئے گھرمیں عید کی نماز ادا کریں۔
مذکورہ شاہی امام نے کہاکہ ”ہر روز چار لاکھ سے زائد لوگ اس وباء سے متاثرہورہے ہیں اور 3000کے قریب کی موت ہورہی ہے۔ میں کمیونٹی سے اپیل کرتاہوں کہ گھر وں میں عید کی نمازادا کریں“۔
عید الفطر یا تو 13یا پھر 14مئی کو ہوگی‘ ماہ شوال کے چاند پراس کا انحصار ہے۔دنیا بھر میں مسلمان عید کی نماز مساجد یا قریب کی عید گاہوں میں ادا کرتے ہیں۔
مگر جب سے کویڈ وباء پچھلے سال سے ائی ہے‘ مذہبی سربراہان او رمسلمانوں کے مذہبی رہنماؤں نے اس طرح کے اجتماعات پر روک لگادی ہے۔
پچھلے سال کرونا وائرس کی وجہہ سے ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہہ سے عید کی نماز کی ادائیگی عمل میں نہیں ائی تھی۔
مزید یہ کہ سعود ی عربیہ نے حج کو بھی محدود کردیاتھا۔ملک میں کرونا وائرس کے معاملات میں بتدریج اضافے نے نظام صحت پر دباؤ ڈالنے کاکام کیاہے‘ مفتی مکرم نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ کویڈ تحدیدات او ررہنمایانہ خطوط پر عمل کریں۔
مذکورہ عالم دین نے مرکز او رریاستی حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ درالحکومت کے انفرسٹکچر کو مستحکم کریں۔
پیر کے روز جاری کردہ ریاستح حکومت کے صحت بلیٹن کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں دہلی کے اندر 12651تازہ کویڈ کے معاملات دیکھے ہیں اور 20فیصد مثبت معاملات کے تناسب میں کمی ائی ہے۔