پونے ۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیت کر ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے لیکن اس جیت کے پیچھے جہاں پوری ٹیم کا ہاتھ ہے تو وہیں ویراٹ، اگروال، سمیع ،جڈیجہ، اشون، امیش یادو، اور شرما کی بہترین کارکردگی شامل ہے۔ پہلی اننگز میں کوہلی نے جہاں اپنی بہترین بیٹنگ سے ڈبل سنچری بنائی اور افریقہ پر دباؤ بنایا۔اس کے بعد کوہلی نے افریقہ کوفالوآن دے کر انہیں مزید پریشان کیا جس کے بعد ٹیم نے یہ میچ ایک اننگز اور137 رنز سے جیت لی تو وہیں سیریز بھی اپنے نام کر لی۔اس دوران ٹیم کے کپتان کوہلی نے اپنے نام ایک بڑا ریکارڈ قائم کیا۔ کپتانی کے معاملے میں پہلے 50 ٹسٹ میں کوہلی اب 30 ٹسٹ جیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔اس فہرست میں 37 فتوحات کے ساتھ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیوواپہلے نمبر پر ہیں تو وہیں دوسرے نمبر پر 35 ٹسٹ کامیابی کے ساتھ رکی پونٹنگ ہیں اور کوہلی 30 جیت کے ساتھ تیسرے تو وہیں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز 27 جیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔