مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی مسلمانوں نے شرپسند یہود کے دھاووں کے ردعمل میں قبلہ اول کو آباد رکھنے کی مہم شروع کردی۔ خبرساں اداروں کے مطابق مہم کے دوران فجر کی نماز میں فلسطینیوں کی آمد سے مسجد بھرنا شروع ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر جمعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی فجر کی نماز ادا کرتے ہیں اور وہیں ٹھیر کر جمعہ کے اجتماع میں شرکت کرتے ہیں۔ اس دوران فلسطینی خواتین اور بچے بھی پورے جوش و خروش سے شریک ہوتے ہیں،جب کہ اسرائیلی فوجی انہیں بھی نشانہ بنانے سے نہیں چوکتے ہیں۔