فحش فلموں کی اداکارہ کا ٹرمپ سے جنسی تعلق کا اعتراف

   

نیویارک : فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموش رہیں۔امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق کی تردید کی ہے۔