ممبئی: ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور عصمت دری کے بعد اس کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں بھیونڈی سٹی پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک نابالغ لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی عمریں 19 اور 21 سال ہیں، جبکہ نابالغ لڑکی سمیت تینوں کا تعلق بھیونڈی سے ہے ۔یہ واقعہ 29 دسمبر 2024 کو ایک گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا۔ پولیس میں درج شکایت کے مطابق، متاثرہ کا 22 سالہ بوائے فرینڈ اسے بہلا پھسلا کر گیسٹ ہاؤس لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر عصمت دری کی اور ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی۔ بعد ازاں، اس ویڈیو کو ایک نابالغ لڑکی سمیت اپنے دو دوستوں کو بھیجا، جنہوں نے اسے واٹس ایپ گروپ اور فیس بک پر شیئر کر کے متاثرہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔