دبئی : چمپئنز ٹرافی جلد پاکستان اور یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل یو اے ای میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کھیلی جا رہی ہے۔ اس میچ میں پاکستان کے اسٹاراوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ڈیزرٹ وائپرزکی جانب سے کھیلتے ہوئے فخر نے تیز نصف سنچری اسکورکی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ فخر نے 52 گیندوں پر 4 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے67 رنز بنائے۔ باقی کام شیرفین ردرفورڈ نے مکمل کیا۔ آخر میں اس نے تقریباً 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔ ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر159 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے سب سے زیادہ 36 رنزکی اننگز کھیلی اورکوسل پریرا نے 33 رنز بنائے۔ وائپرز کی جانب سے لوکی فرگوسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ وینندو ہسرنگا، ڈین لارنس اور ڈیوڈ پینے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یادرہے کہ پاکستانی ٹیم کو صائم ایوب کی شکل میں ایک شاندار اوپنر ملا ہے اور پاکستانی شائقین کو امیدیں ہیں کہ فخر زمان کے ساتھ ان کی جوڑی سعید انور اور عامر سہل کا انداز واپس لائے گی ۔