فخر زماں کی پاکستانی ٹیم میں واپسی متوقع

   

کراچی ۔ چمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان، شاداب خان اور امام الحق کی اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں واحد وکٹ کیپرکپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ اس بڑے ایونٹ میں 4 فاسٹ بولروں شامل ہوں گے۔ اسکواڈ میں 3 اسپنرز کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔ فاسٹ بولروں میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے ساتھ بولر محمد حسنین ہوسکتے ہیں۔ابرار احمد اور سفیان کے ساتھ شاداب کی تیسرے اسپنرکے طور پر واپسی متوقع ہے ۔