فرائیڈ چکن لیگ پیسز

   

اجزا: چکن لیگ پیسز چھ عدد ، ادرک ، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ، سُرخ مِرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ ، دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ ،گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، ایک بڑے لیموں کا رس، بیسن ایک کھانے کا چمچہ ، انڈے دو عدد اور میدہ (ڈِپ کرنے کیلئے ) ، نمک حسبِ ضرورت اور کوکنگ آئیل ۔
ترکیب: ڈیڑھ پیالی پانی میں تمام چکن لیگ پیسز اُبال لیں اورٹھنڈا ہونے پراُن پہ کَٹس لگائیں ۔ پھر ایک بڑے سے باؤل میں بوائلڈ چکن لیگ پیسز ڈالیں اور تمام مسالے (انڈے اور میدے کے علاوہ) اس میں شامل کرلیں۔ پھر انہیں اچھی طرح مکس کریں اور میری نیٹ کرنے کے بعد دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں ۔ اب کوکنگ آئیل گرم کریں اور چکن لیگ پیسز باری باری پھینٹے ہوئے انڈے اور میدے میں ڈِپ کرکے ڈِیپ فرائی کر لیں ۔ لیجیے، مزے دار فرائیڈ چکن لیگ پیسز تیار ہیں ۔ اب انہیں کیچپ کے ساتھ خوب مزے سے کھائیں۔