فرائیڈ کرسپی فش

   

اجزا : پاپلٹ مچھلی آدھا کلو، انڈا ایک عدد ، میدہ دو کھانے کے چمچے، کارن فلور دو کھانے کے چمچے، سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد ، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل (فرائنگ کیلئے) حسب ضرور ت : سوس بنانے کیلئے: کارن فلور ایک چائے کا چمچہ، پانی آدھا کپ، فش سوس ایک کھانے کا چمچہ، براؤن شوگر دو چائے کے چمچے، سرکہ ایک چوتھائی کپ، ادرک‘ لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، سفید مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ۔
ترکیب : مچھلی کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور کٹ لگا لیں۔لیموں کا رس، لہسن اور نمک لگا کر آدھا گھنٹہ تک میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔پیالے میں انڈا پھینٹ لیں، اس میں میدہ ، کارن فلور، نمک ، سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر آمیزہ بنا لیں مچھلی کو آمیزے میں ڈپ کر کے تھوڑی دیر میرینیٹ کریں۔بڑے فرائی پین میں تیل درمیانی آنچ پر گرم کر کے مچھلی ڈالیں۔کرسپی فرائی کر لیں ایک طرف سے پک جائے تو احتیاط سے سائیڈ تبدیل کریں۔دونوں طرف سے سنہری ہونے پر کچن پیپر پر نکال لیں ۔ سوس بنانے کیلئے سوس پین میں فش سوس ، براؤن چینی ، سرکہ ، ادرک، لہسن پیسٹ ، سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور پکائیں۔پانی میں کارن فلور گھول کر شامل کردیں گاڑھا ہونے پر سرونگ باؤل میں نکال لیں اور فرائی مچھلی کے ساتھ سرو کریں۔