پیرس: فرانس کے ادارے نے شناختی کارڈ میں انگریزی استعمال کرنے سے انکار کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اکیڈمی نے تصدیق کی ہے کہ وہ نئے قومی شناختی کارڈ میں انگریزی میں لکھے گئے الفاظ کو ہٹانے کے لیے انتظامی عدالتوں سے رجوع کے لیے تیار ہے۔ مقامی اخبار لی فگارو کے مطابق اکیڈیمی کے ترجمان ایلین کیرئیر ڈینکوس نے بتایا کہ ادارہ شناختی کارڈ پر انگریزی میں ترجمہ کو قبول نہیں کریگا۔ اکیڈیمی طویل عرصے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہی ہے اور اب کسی اور طریقہ سے مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی طرف سے تیار کردہ شناختی کارڈ کا یہ ماڈل آئین سے مطابقت نہیں رکھتا۔