فرانسیسی فوج عراق میں موجود رہے گی: میکرون

   

پیرس ۔ فرانس امریکی افوج کے نکلنے کے باوجود عراق میں اپنا فوجی آپریشن جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عراقی دارالحکومت بغداد میں کہا کہ دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف لڑائی کے لیے فرانسیسی فوج کو عراق میں تعینات رکھا جائے گا۔ میکرون ایک علاقائی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے بغداد پہنچے تھے جس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ ثانی بھی شریک ہیں۔ یہ کانفرنس داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ہے۔