فرانسیسی وزیر مسلم خاتون فٹبالروں کے حجاب کے حامی

   

پیرس: فرانس میں مسلم خواتین فٹ بال کھلاڑی کھیل کے میدان میں حجاب پہننے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔ ملک کی صنفی مساوات کی وزیر نے مسلم خواتین کھلاڑیوں کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے۔فرنچ فٹبال فیڈریشن نے حال ہی میں جو نئے ضابطے طے کیے ہیں ان کی رو سے کھیل کے مقابلوں کے دوران مذہبی علامات مثلاً خواتین کے لیے حجاب اور یہودیوں کے لیے کپّا (ٹوپی) پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔لیس ہجابیئسز نامی خواتین کی ایک تنظیم نے فرینچ فٹ بال فیڈریشن کے ضابطوں کو نومبر میں قانونی طور پر چیلنج کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے ضابطے تفریق پیدا کرنے والے اور ان کے مذہبی عمل کی ادائیگی میں مداخلت ہیں۔فرانس کی صنفی مساوات کی وزیر ایلزابیتھ مورینو نے ایل سی آئی ٹیلی ویزن سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی قانون کہتا ہے کہ نوجوان خواتین حجاب پہن کر فٹ بال کھیل سکتی ہیں۔ آج فٹ بال کے میدانوں میں حجاب ممنوع نہیں ہے۔