پیرس‘ بیجنگ: فرانس‘ اٹلی اور آسٹریا میں طوفانی ہوائیں اور بارش ہوئی۔ گاڑیوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت گر گئے۔ سڑکیں تالاب بن گئیں۔ مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ چین کا جنوب مغربی حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ 34 کائونٹیز کے 66 دریا سوکھ گئے۔ حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔