فرانس میں سڑک حادثہ چار بچے ہلاک

   

پیرس : شمالی فرانس کے شمالی علاقے ایسنے میں سڑک حادثہ میں چار بچے ہلاک ہوگئے ۔انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن تین بجے پیش آیا۔ خاتون ڈرائیور اور ایک شخص کے ساتھ ان چار بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔اس حادثہ کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ڈھاکہ میں بم دھماکہ،5 زخمی
ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پلّبی تھانہ میں چہارشنبہ کو دھماکہ ہونے سے ایک پولیس انسپکٹر سمیت پانچ افراد زخمی ہویے ۔بی ڈی نیوز24ڈاٹ کام نے اپنی رپورٹ میں ڈھاکہ کے پولیس کمشنر محمد شفیق الاسلام کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 4:30 ہوا۔انہوں نے کہا،‘‘سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔