پیرس : فرانس میں طوفان کے بعد شدید بارش اور بجلی منقطع ہونے سے تقریباً پانچ ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔فرانس کے پاور گرڈ کے آپریٹر انیڈس نے کہا کہ ہفتے کی نصف شب شدید بارش اور تیز ہواؤں کے بعد 65 محکموں کو اورنج وارننگ جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کئی گھروں میں بجلی چلی گئی اور پانچ ہزار لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ۔بی ایف ایم ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رات کے وقت ایفل ٹاور پر بھی آسمانی بجلی گری۔