فرانس میں پاکستان ائیرلائن کے اشتہار پر تنقید

   

پیرس :فرانس کی راجدھانی پیرس میں پاکستان کی معروف فضائی کمپنی کے ایک اشتہار کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں اس کے طیارے کو ایفل ٹاور کی طرف پرواز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق اشتہار فرانس کے دارالحکومت کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی پروازوں کی بحالی کو فروغ دینے کے لیے تھا اور اس کا عنوان تھا پیرس، ہم آج آرہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس اشتہار کو 11 ستمبر 2001 کو امریکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں سے ملتا جلتا قرار دیا۔