فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 33 افراد کی موت

   

پیرس۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل جیروم سالومون نے منگل کے روز یہ اطلاع دی ۔ فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 372 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1784 ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے 33 افراد میں سے 25 کی عمر 75 سال سے زائد تھی اور وہ دیگر کئی بیماریوں سے بھی مبتلا تھے ۔