حیدرآباد۔ 27 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و صنعت کے ٹی راما راؤ آج صبح ایک وفد کے ساتھ فرانس کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ پیرس میں منعقد ہونے والے چند سرکاری پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ ایمبیشن انڈیا 2021 پروگرام میں کے ٹی آر شرکت کریں گے۔ فرانس کے مختلف صنعتکاروں اور سی ای اوز سے بھی کے ٹی آر ملاقات کریں گے۔ کے ٹی آر کے وفد میں محکمہ آئی ٹی و صنعت کے پرنسپال سکریٹری جیش رنجن کے علاوہ دوسرے اعلیٰ عہدیدار موجود ہیں۔ اپنے دورہ کے پہلے دن انہوں نے فرانس کے ڈیجیٹل امور کے سفیر ہنری ورڈیر سے ملاقات کی۔ انوویشن ڈیجیٹلائزیشن، اوپن ڈاٹا کے علاوہ دیگر امور پر فرانس اور تلنگانہ میں تعاون و اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کے ٹی راما راؤ کووڈ وباء کے بعد ہندوستان اور فرانس کے تعلقات کے مستقبل اور ترقی کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ فرانس کے سفیر ایمانیول لینن نے اس کانفرنس کے لئے کے ٹی راما راؤ کو مدعو کیا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لئے ایک عظیم گلوبل پلیٹ فارم ہے۔ ن
