پیرس : حالیہ چند ماہ کے دوران فرانس میں تین سو سے زائد افراد نے نائٹ کلبوں اور کنسرٹس میں نامعلوم افراد کی جانب سے سوئیاں چبھونے کے پْر اسرار واقعات کی شکایات درج کرائی ہیں۔ڈاکٹرز اور متعدد استغاثہ اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کون کر رہا ہے یا کیوں کر رہا ہے اور کیا متاثرہ افراد کو منشیات کا انجکشن لگایا جا رہا ہے یا کسی اور مادے کا۔ملک بھر میں نائٹ کلبوں کے مالکان اور پولیس اس حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک نائٹ کلب میں ریپر موسیقار نے اپنے شو کے دوران کنسرٹس میں جانے والے شائقین کو ایسے حملوں سے خبردار کیا۔گزشتہ ماہ 18سالہ ٹوماس شمالی فرانس میں ایک کنسرٹ میں گئے ہوئے تھے۔ وہاں انہوں نے چرس کی سگریٹ اور تھوڑی مقدار میں الکوہل کا استعمال کیا۔