حیدرآباد ۔ 6 جولائی (پریس نوٹ) فرانس کی ملٹی نیشنل کمپنی سفران گروپ نے 150 ملین ڈالر (1185 کروڑ روپے) کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ حیدرآباد میں اپنا ایم آر او قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفران گروپ ایر کرافٹ انجن، راکٹ انجن کے علاوہ مختلف ایرو اسپیس اور ڈیفنس سے متعلق آلات تیار کرتا ہے۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ کمپنی کے اس اعلان کے ساتھ ایرو اسپیس اور ڈیفنس سے متعلق سرگرمیوں کے لئے حیدرآباد کے موقف میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ کمپنی کا عالمی سطح پر سب سے بڑا اور ہندوستان میں پہلا انجن ایم آر او ہوگا۔