فرانس ہنگامہ آرائی، آتشزدگی کے 2560 واقعات

   

پیرس : فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سڑکوں پر آگ لگانے کے 2 ہزار 560 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے ہنگامہ آرائی سے متعلقہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق اب تک 1 ہزار 311 افراد کو ہنگامہ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سڑکوں پر آگ لگانے کے 2560 واقعات ہوئے، ہنگامہ کرنے والوں نے 1350 کاروں کو آگ لگائی۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران عمارتوں کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کے 234 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق قیام امن کی کوششوں کے دوران 79 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔