لکھنؤ۔4؍اکتوبر ( ایجنسیز )اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں ہفتہ کے روز ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 2 طلباکی موت ہو گئی اور10زخمی ہوگئے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کی وجہ سیپٹک ٹینک میں گیس بھر جانا ہو سکتی ہے۔ جائے وقوع پر موجود فورنسک ٹیم نے معائنہ کے بعد میتھین گیس کی وجہ سے دھماکہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ اس واقعہ کے تعلق سے پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور کوچنگ سینٹر کے اندر سے تمام ریکارڈ ضبط کر لیے گئے ہیں۔
یہ ایک کوچنگ سینٹر ہے، جس کے بیسمنٹ میں ایک سیپٹک ٹینک ہے۔ ٹینک میں زیادہ مقدار میں جمع میتھین گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
وہاں ایک سوئچ بورڈ بھی ملا ہے، غالباً اس کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہوگا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس حادثہ میں 7 لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی جا رہی ہیں۔‘‘موصولہ اطلاع کے مطابق قادری گیٹ تھانہ علاقے میں ساتن پور منڈی روڈ پریہ کوچنگ سنٹر قائم ہے۔ ہفتہ کی شام اچانک اس کوچنگ سنٹر میں دھماکہ ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ دھماکہ کی آواز سنتے ہی قریبی لوگ خوفزدہ ہو گئے اور فوراً کوچنگ سینٹر کی طرف دوڑے۔ وہاں پہنچ کر لوگوں نے دیکھا کہ کچھ طلبا زخمی حالت میں پڑے ہیں۔