فرضی ای چالان پیمنٹ لنک سے چوکسی کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

سرکاری ویب سائٹ اور لنک سے ہی ادا کرنے پولیس کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی سائبر کرائم ونگ نے عوام الناس کو فرضی ای چالان پیمنٹ لنک سے آگاہ کیا ہے۔ ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر پولیس سائبرکرائم وی اروند بابو نے کہا کہ شہر میں کئی افراد کو بذریعہ واٹس ایپ اور ایس ایم ایس گاڑیوں پر ای چالان موجود ہونے اور اس کی فوری ادائیگی کیلئے اصرار کیا جارہا ہے۔ دراصل سائبر دھوکہ باز ای چالان کی ادائیگی کا فرضی لنک پھیلاتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس مشتبہ لنک کو کلک کرنے پر عوام آن لائن دھوکہ دہی کا شکار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ ٹریفک چالانات کی ادائیگی سرکاری ویب سائیٹ اور لنک کے ذریعہ ہی ادا کریں اور کوئی بھی سرکاری ادارہ چالان کی ادائیگی کیلئے لنک یا ایس ایم ایس روانہ نہیں کریں۔ ب