فرضی تفصیلات کے ذریعہ آدھار کارڈ کی تیاری ، دھوکہ باز گرفتار ملزم جیل منتقل ، فلک نما پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) فلک نما پولیس نے فرضی تفصیلات کے ذریعہ آدھار کارڈ بنانے والے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 36 سالہ سید عبدالصمد ساکن شاستری پورم شیورام پلی اپنے دو ساتھیوں شیو شنکر بسواراج اور ابھیمان سنگھ سرجیت جو پولیس کو مطلوب ہے کی مدد سے کئی افراد کے فرضی اور غلط تفصیلات کے ذریعہ آدھار کارڈ تیار کر رہا تھا ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر آدھار کارڈ کے اہلکاروں نے فلک نما پولیس سے صمد اور آدھار کارڈ تیار کرنے والے دو ایجنٹوں شیو شنکر اور ابھیمان کے خلاف ایک شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس فلک نما نے آدھار کارڈ ایکٹ دھوکہ دہی تبلیس شخصی اور مجرمانہ سازش کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے سید عبدالصمد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی مفرور ہے ۔ جبکہ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔

کام کے دوران پانی میں غرق ہونے سے بلدیہ کے ورکر کی موت
حیدرآباد۔/28 جون، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں بلدیہ کا ایک مزدور مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 32 سالہ راجو جو اپو گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا بلدیہ کا ورکر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گزشتہ روز چلکل گوڑہ علاقہ میں کام کے دوران پانی میں ڈوب جانے سے فوت ہوگیا۔ چلکل گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔