فرضی خبریں پھیلانے پر 32 تا 65 ہزار روپئے جرمانہ

   

٭ ویتنام حکومت نے کووڈ۔ 19 کے حوالے سے سوشیل میڈیا پر فرضی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ایک نیا قانون متعارف کراتے ہوئے 32 تا 65 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف ویتنام میں موجود انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت ، نئے قانون کے تحت آن لائن نیوز فراہم کرنے والوں کے خلاف استحصال کرسکتی ہے جوکہ نہ صرف ویتنام کی بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔