فرضی دستاویزات سے کروڑہا روپئے قرض لینے والا ملزم گرفتار

   

حیدرآباد: بینک کو فرضی دستاویزات کی بنیاد پر دھوکہ دیتے ہوئے کروڑہا روپئے کا نقصان کرنے والے ایک شخص کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ جی سمن جو ایگر برگ پرائیویٹ لمٹیڈ کا ڈائرکٹر ہے، نے وینکٹ شیوا ریڈی اور دیگر کے ساتھ سازش میں ملوث ہوتے ہوئے جعلسازی کے ذریعہ حاصل کئے گئے دستاویزات کی بنیاد پر 5 کروڑ 90 لاکھ قرض کی رقم پنجاب نیشنل بینک نانل نگر برانچ سے حاصل کی اور بینک کو دھوکہ دیا ۔ اس کیس کے سابق میں بھی سی سی ایس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔