فرضی دستاویزات کے ذریعہ اراضی ہرپنے کی کوشش ، ایک شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس پولیس کی وائیٹ کالر ٹیم نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ ایک کروڑ روپئے مالیتی اراضی ہڑپنے کی کوشش میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 44 سالہ میر سلطان علی جو پیشہ سے آر ٹی اے بروکر ہے اور پیٹلہ برج کا ساکن ہے ۔ اس نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر گلاب سنگھ باؤلی حسینی علم میں واقع 232 مربع گز اراضی کو ہڑپنے کی غرض سے فرضی دستاویز کے ذریعہ ایک معاہدہ تیار کیا اور اس کی بنیاد پر سٹی سیول کورٹ میں ایک مقدمہ بھی دائرکیا ۔ اس سلسلہ میں سلطان علی کے خلاف سی سی ایس پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی جس کی تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔