حیدرآباد: مریضوں کو امداد کے نام پر لاکھوں روپئے کی ہیرا پھیری کے معاملہ میں ملوث این جی او حیدرآباد یوتھ کریج سے وابستہ دو افراد کو چندرائن گٹہ پولیس نے آج پانچ دن کی پولیس تحویل میں لے لیا۔ سلمان خان اور اس کے ساتھی سید ایوب کو دھوکہ دہی کے ایک کیس میں پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ مذکورہ افراد کے خلاف بہادرپورہ پولیس اسٹیشن میں آج ایک اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ لوگ فرضی مریضوں کے نام پر عوام سے بھاری رقومات وصول کررہے تھے۔شکایت ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔