پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے محکمہ بیسک ایجوکیشن نے ٹی ای ٹی کی فرضی ڈگری لگا کر ملازمت حاصل کرنے والے چار اساتذہ کو برخاست ،اور ان کے خلاف کیس درج کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن افسر بھوپیندر سنگھ نے آج بتایا کہ سال 2016 میں پندرہ ہزار معاون اساتذہ تقرری کی گئی تھی ،جس میں ٹی ای ٹی کی فرضی ڈگری لگار کر ترقیاتی بلاک لال گنج کے پرائمری اسکول بھوج پور میں تعینات اسسٹینٹ ٹیچر وندنہ سنگھ ،باباگنج کے پرائمری اسکول کوڈرخرد میں تعینات اسسٹنٹ ٹیچر محمد اقبال و پرائمری اسکول سرائے متی میں تعینات اسسٹنٹ ٹیچر رام پرکاش دھوبی اور بیلکھرناتھ دھام کے پرائمری اسکول نوہرحسین پور میں تعینات اسسٹنٹ ٹیچر نوشادعلی نے ملازمت حاصل کیا تھا ۔شکایت کی بنیاد پر تحقیقات میں ڈگری فرضی پائے جانے کے سبب نوٹس جاری کر جواب طلب کیا گیا تھا ۔