سابق بی جے پی حکومت نے کوئی معاوضہ جاری نہیں کیاتھا او رنہ ہی حکومت یاپارٹی کا کوئی نمائندہ متاثرین کے افراد خاندان سے ملاقات کے لئے پہنچاتھا‘ جس بڑے تنازعہ کا سبب بنا۔
بنگلورو۔ مذکورہ کانگریس حکومت نے کرناٹک میں پیر کے روزکرناٹک میں کانگریس حکومت نے ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد میں جان گنوانے والوں کے چھ خاندان کو فی کس 25لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کیاہے۔فیملی ممبرس میں چیکوں کی تقسیم کے بعد چیف منسٹر سدارامیہ نے سابق بی جے پی دور کی مخالف ائین پالیسیوں کو ان کی حکومت مٹادیگی۔
تقریب میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے سدارامیہ نے کہاکہ ”حکومت سب کی ہے۔
کسی ایک مذہب یا ذات کے ساتھ ہمدردی اگر دیکھائی گئی تو یہ مخالف ائین ہوگا۔ اس وقت کی بی جے پی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے آنسو پوچھنے میں امتیازی سلوک کی پالیسی اپنائی تھی۔
سدارامیہ نے کہاکہ ”اپنے ایک اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے معیاد کے دوران بی جے پی حکومت کی نفرت کی پالیسی اور امتیازی سلوک کے خلاف میں نے اپنی آواز بلند کی تھی۔
بی جے پی نے فرقہ وارانہ تشدد کے معاملات کے معاملات میں متاثرہ افراد کے نام پر سیاست کرنے کاکام کیاتھا۔ بی جے پی کے جانب سے روارکھے جانے والے سلوک کو ہم نے برخواست کردیاہے۔
پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مذہبی جنونیوں‘ غیر اخلاقی پولسینگ اور ذات پات یا مذہب کے بہانے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ ان سے نمٹا جائے گا“۔
جن متاثرین کے خاندانوں میں معاوضہ دیاگیا ہے ان میں ایک دکشانا کنڈا ضلع کے گاؤں کالانجا کے ساکن مسعود ہیں جس کو 17جولائی 2022کے روز قتل کردیاگیا تھا۔
ادریس پاشاہ منڈیا کے گوتالو کالونی کے ساکن جس کا قتل 31مارچ2023کو کیاگیاتھا۔ منگلورو کے قریب منگالا پیٹا کے ساکن محمد فضل کاقتل 28جولائی2022کو کیاگیاتھا۔
ضلع گڈک میں نارگونڈ کے ساکن شامیر کو قتل 17جنوری 2022کو ہوا تھا‘ دکشانا کنڈا کے کاٹی پالا کے ساکن عبدالجلیل کو 24ڈسمبر2022کے روز قتل کردیاگیاتھا۔
اوردیپک راؤ جس کاٹی پالا میں 3جنوری 2018کے روز قتل کردیاگیاتھا۔معاوضہ کی رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے ائی ہے۔سابق بی جے پی حکومت نے کوئی معاوضہ جاری نہیں کیاتھا او رنہ ہی حکومت یاپارٹی کا کوئی نمائندہ متاثرین کے افراد خاندان سے ملاقات کے لئے پہنچاتھا‘ جس بڑے تنازعہ کا سبب بنا۔