فرقہ پرست عناصر سے آئین کا تحفظ ملک کی سب سے بڑی ضرورت

   

ملک میں اس وقت جلسے جلوس اور ریلیوں اور پدیاتراؤں کی ہوڑ سی لگی ہوئی ہے۔ جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں یا جہاں ہونے والے ہیں وہاں پر سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ عوام کی توجہ مبذول کرانے کے لئے جلسہ جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پر موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے۔ بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے بھی بھوپال سے برہانپور تک سمودھان بچاؤ پدیاترا شروع کرکےسیاسی تجزیہ نگاروں کو ایک نئی بحث کا موقع فراہم کردیا ہے۔ عارف مسعودکی قیادت میں شروع کی گئی سمودھان بچاؤ پدیاترا دس روزہ سفر کے بعد برہانپور پہنچے گی اور برہانپور میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کاحصہ بنے گی۔