چیف منسٹر کے سی آر کا جلسہ سے خطاب، ای دیاکر راؤ وزیر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔/5 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 11 فروری کو ضلع جنگاؤں کلکٹریٹ آفس اور ٹی آر ایس ضلع آفس کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیاکر راؤ نے آج عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ضلع جنگاؤں کے انٹگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور دو دن قبل ہی تمام انتظامات کو مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔ کے چندر شیکھر راؤ اسی دن ڈسٹرکٹ ٹی آر ایس آفس کا بھی افتتاح کریں گے اور ساتھ ہی ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ ای دیاکر راؤ نے تلنگانہ پلاننگ کمیشن کے نائب صدر ونود کمار، گورنمنٹ چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر، رکن پارلیمنٹ پی دیاکر ، متحدہ ضلع ورنگل کی نمائندگی کرنے والے ٹی آر ایس ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ جلسہ منعقد کرنے کے مقام کا معائنہ کیا اور جلسہ کیلئے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس ناقابل تسخیر ہے ۔ تلنگانہ حکومت کے ترقیاتی و فلاحی اسکیمات سے عوام پوری طرح مطمئن ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی اپنے وجود کو منوانے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے چیف منسٹر اور تلنگانہ حکومت کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔ ن