فریا خانم کو وشواسٹار چمپئن شپ میں گولڈ میڈل

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد۔ تلنگانہ کے کراٹے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل وشو اسٹار چمپئن شپ جس کا انعقاد ماسکو میں عمل لایا گیا اس میں حصہ لیتے ہوئے مختلف زمروں میں میڈلس حاصل کیا جن میں فریا خانم ولد محمد جمیل خان (سنگل ویپن) زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ شیخ رفیع الدین ولد شیخ محی الدین ،شیخ تبریزولد شیخ نعیم ،ایم شیوا مہیش ولد ایم رامچندر نے زمرہ سن شو میں مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے برانز میڈل حاصل کیا ان تمام کھلاڑیوں نے وطن واپس پہنچے پر عبدالعمرکوچ و جنرل سکریٹری ویشو اسوسی ایشن نظام آباد کی قیادت میں ریاستی وزیر اسپورٹس وسیاحت ایم سرنیواس گوڑ، چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی ڈاکٹر انجیا گوڑ ،تلنگانہ اولمپک ایسوسی ایشن نائب صدر ایس آر پریم راج، سکریٹری جگدیش یادو سے حیدرآباد میں ملاقات کرنے پر ان تمام میڈلس یافتہ کھلاڑیوں کو تہنت پیش کی گئی۔اس موقع پر ریاستی وزیر سرنیواس گوڑ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ریاست تلنگانہ کا نام روشن کریں گے انہوں نے تیقن دیا کہ کراٹے کے کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں ببلو خان کارپوریٹر ڈیویژن 56 نے ویشو اسٹار چمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کوچ عبدالعمر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نظام آباد میں گزشتہ کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور بے شمار بچوں کو کراٹوں کی تربیت فراہم کی ہے۔