فریڈم رائس برین آئیل کا نیا 5 لیٹر جار متعارف

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جمنی ایڈیبلس اینڈ فیاٹس انڈیا لمٹیڈ ( جی ای ایف انڈیا ) نے فریڈم فریکلی ریفائینڈ لوائس برین آئیل کے نئے 5 لیٹر کے جار کو متعارف کیا ہے ۔ کمپنی نے خراب کولیسٹرول سے لڑنے اور اچھے کولیسٹرول کے اضافے کی خاطر فریڈم رائس برین آئیل کے پیام کے ساتھ مہم کی شروعات بھی کی ہے ۔ مسٹر پی چندرا شیکھر ریڈی ، وائس پریسیڈنٹ ، سیلز اینڈ مارکیٹنگ ، فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئیلس نے کہا کہ ہماری مستقل کوشش ہوتی ہے کہ اپنے گاہکوں کو اچھے ، سہولت بخش اور صحت بخش پراڈکٹس مہیا کریں ۔ اسی کے مد نظر گاہکوں کی سہولت کی خاطر 5 لیٹر کا نیا رائس برین آئیل کا جار متعارف کیا گیا ہے ۔۔