حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئیلس جو کہ جیمنی ایڈیبلس اینڈ فیاٹس انڈیا لمٹیڈ (GEF India) کا علامتی برانڈ ہے ۔ اس کو AIMA کے 49 ویں نیشنل مینجمنٹ کنونشن میں خصوصی سیشن میں AIMA ۔ آر کے سوامی ہائی برفارمنس برانڈ ایوارڈ 2021 جو کہ باوقار ایوارڈ ہے حاصل ہوا ہے ۔ یہ کنونشن ، ایڈوانٹیج انڈیا تھریونگ ان دی نیو ورلڈ آرڈر کے موضوع پر منعقد ہوا تھا ۔ مسٹر پی چندرا شیکھرا ریڈی ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ ، سیلز اینڈ مارکیٹنگ ، فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئیلس نے اس ایوارڈ کو نتن گڈکری ، وزیر روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز ، حکومت ہند سے دیگر ممتاز شخصیتوں کی موجودگی میں حاصل کیا ۔ سابق پریسیڈنٹ AIMA و چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر آر کے سوامی پرائیوٹ لمٹیڈ جیوری چیئر تھے ۔ مسٹر پرادیپ چودھری ، منیجنگ ڈائرکٹر ، جیمنی ایڈیبلس اینڈ فیاٹس انڈیا لمٹیڈ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ کے خصوصی پر خوشی جتائی ۔ مسٹر پی چندرا شیکھرا ریڈی ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔۔