نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ تمام کیلئے فری کووڈ ویکسینیشن کی تائید میں اپنی آواز اٹھائیں ۔انہوں نے زور دیا کہ جاریہ وباء کے خلاف ویکسین سب سے زیادہ طاقتور تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ راہول نے ٹوئٹ کیا کہ کووڈ کے خلاف ویکسین کی اہمیت ہے ۔ آپ تمام بھی فری ویکسین کیلئے آواز اٹھائیں اور حکومت کو جگائیں۔