فساد کرنے والے ہی کرسی پر بیٹھے ہیں تو فساد کیسے ہوں گے ، بی جے پی پر اکھیلیش یادو اور پرینکا گاندھی کی تنقید

,

   

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ پر تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دنگے کرواتے ہیں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں تودنگے کیسے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگی جی وہ ایف آئی آر اور اس میں درج دفعات بتائیں جو الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف درج ہیں ۔ کانگریس جنرل سکریٹیری پرینکا گاندھی نے بھی بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی ایکسپائری کا وقت آچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی با ت کچھ کرتی ہے او رکام کچھ اور ۔ان کی حکومت اشتہارات اور کام بھی زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ اکھیلیش یادو نے ایک خانگی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت دعوی کررہی ہے کہ یوپی میں گذشتہ دو برس سے ایک بھی فساد نہیں ہوا تومیں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ جو جو لوگ فساد برپا کرتے تھے وہ اب حکومت کی کرسی پر بیٹھے ہیں توپھر فساد کیسے ہوسکتا ہے ۔ اکھیلیش نے یوگی جی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں کہ الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف جو ایف آئی آر درج ہیں ان میں کونسی دفعات لگائی ہیں ۔