اجزا : مچھلی کے قتلے ایک کلو، چاول ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچے، ہری مرچیں تین سے چار عدد، کڑی پتہ چند پتے، پیاز دو عدد، ٹماٹر تین عدد، دھنیا آدھی گٹھی، لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، رائی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، میتھی دانہ چند دانے، آئیل حسب ضرورت۔
ترکیب : دیگچی میں آئل کو ڈال کر دو سے تین منٹ ہلکا گرم کریں اور اس میں میتھی دانہ،رائی پاؤڈر،کڑی پتہ اور ہری مرچیں ڈال کر کڑکڑائیں۔پھر پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔لہسن ادرک اور ٹماٹر ڈال کر کچھ دیر تک بھونیں یہاں تک کہ تینوں چیزیں اچھی طرح گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے۔نمک لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا ڈالیں اور مزید کچھ دیر تک بھونیں اور بھوننے کے بعد اس کے اندر مچھلی کے قتلے ڈال دیں۔تین سے چار منٹ پکا کر احتیاط سے مچھلی کو علیحدہ نکال لیں اور اس مصالحے میں چاول ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور مزید کچھ دیر کیلئے پکنے دیں۔ڈھک کر درمیانی آنچ پر خشک ہونے تک پکائیں اوپر سے مچھلی کے قتلے رکھ کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔مچھلی کے قتلوں کو اُٹھا کر علیحدہ رکھیں پھر بریانی کو ڈش میں نکال کر اوپر ان قتلوں کو سجا کر گرم گرم شروع کریں۔