اجزا : مچھلی کے قتلے ایک کلو، نمک حسبِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچہ، پیاز دو عدد درمیانی، ٹماٹر تین عدد درمیانے، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچہ، میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچہ، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچیں تین سے چار عدد، ہرا دھنیا حسبِ پسند، کوکنگ آئیل آدھی پیالی۔
ترکیب : مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں، پیاز کو چھیل کر پیس لیں۔پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں میتھی دانے کو موٹا موٹا کوٹ کر ڈال دیں۔خوشبو آنے پر اس میں پسی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔پھر اس میں لہسن، نمک، لال مرچ، دھنیا، ہلدی اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔جب ٹماٹر گلنے پر آ جائیں تو اس میں مچھلی کے قتلے پھیلا کر رکھیں اور اس پر زیرہ، کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے دم پر رکھ دیں۔تین سے چار منٹ بعد پین کو کپڑے سے ہلاتے ہوئے مچھلی کے قتلوں کو اوپر نیچے کر لیں اور مزید پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اُتار لیں۔اس قورمے کا مزہ اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ دوبالا ہو جاتا ہے۔