فش گرین کری

   

اجزا : مچھلی (دھو کر پیس کر لیں)آدھا کلو، ہری مرچ دس عدد، ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچے، لہسن آٹھ جوے، املی کا پانی چھ کھانے کے چمچے، تیل ایک کپ، دھنیا (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، آٹا ایک چائے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ۔
ترکیب : ہری مرچ، ہرا دھنیا، چھ جوے لہسن، ہلدی اور دھنیا پسا ہوا ان سب کو مکس کر کے گرائنڈ کر لیں یا پیس لیں۔کڑاہی میں تیل گرم کر کے دو جوے لہسن کا بگھار دیں۔ لہسن ہلکا براؤن ہونے پر یہ مسالہ ڈال کر بھونیں۔جب مسالے کی خوشبو آنے لگے تو مچھلی ڈال دیں۔ ساتھ میں نمک ڈالیں اور اچھی طرح سے بھون لیں۔ بھون کر ایک گلاس پانی ڈال دیں۔ جب پانی اُبل آئے تو املی کے پانی میں آٹا مکس کر کے ڈالیں۔ آنچ ہلکی کریں۔ پانچ منٹ بعد سالن تیار ہو جائے گا۔ اب ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔