حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے عوام اور فصلوں کو بندروں سے بچانے کے سلسلہ میں حکمت عملی طئے کرنے اعلیٰ عہدیداروں کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔ چیف سکریٹری کی قیادت میں منعقدہ حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بندروں پر قابو پانے کیلئے اعلیٰ عہدیداروں اور ماہرین سے تجاویز طلب کی جائیں۔ کمیٹی میں ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ککروتی ، ایم جے اکبر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ حیدرآباد سرکل، شنکرن او ایس ڈی وائیلڈ لائف، ڈاکٹر رامچندر ایڈیشنل ڈائرکٹر، سریکر راجو ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن، وکیل چیف ویٹرنری آفیسر جی ایچ ایم سی، ڈاکٹر واسودیو راؤ پرنسپل سائنٹسٹ اور ڈاکٹر شرت چندرا کو شامل کیا گیا۔ ایم رگھونندن راؤ سکریٹری زراعت کوآرڈینیٹر اور کنوینر ہوں گے۔ کمیٹی حکومت کو سفارشات پیش کرے گی جن کے ذریعہ دیہی علاقوں میں فصلوں کو بندروں سے بچایا جاسکتا ہے۔ ر