نقصانات کی نشاندہی جلد مکمل کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت
حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ گزشتہ سال ستمبر۔ اکٹوبر میں بھاری بارش سے فصلوں کو نقصانات کا سامنا کرنے والے کسانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ عدالت نے فصلوں کے نقصان سے متاثرہ کسانوں کو 3 ماہ کی اِن پُٹ سبسیڈی ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رعیتو سوراج ویدیکا نامی تنظیم نے عدالت سے درخواست کی کہ حکومت کو بارش سے متاثرہ کسانوں کی مدد کیلئے ہدایت دی جائے۔ عدالت نے اس درخواست کی سماعت کے بعد حکومت سے کہا کہ نہ صرف فصلوں کے نقصانات بلکہ دیگر نقصانات کا شکار کسانوں اور زرعی مزدوروں کو مناسب معاوضہ ادا کیا جانا چاہیئے۔ عدالت نے حکومت سے کہا کہ متاثرہ کسانوں کی شناخت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ معاوضہ کی ادائیگی میں سہولت ہو۔ر