فصل کی خریداری کے تحت موثر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت : ضلع پداپلی ایڈیشنل کلکٹر

   

پداپلی۔ضلع میں 21-2020 موسم برسات کی فصل کی خریداری کے لئے موثر لائحہ عمل تیار کرنے کی پداپلی ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ خریف دھان کی خریداری سے متعلقہ امور پر بروز منگل ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ اپنے چیمبر میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع میں دھان کی زیادہ پیداوار کی گئی ہے۔ منصوبہ بند کاشت کاری کی وجہ سے 43فیصد باریک دھان کی کاشت کی گئی ہے۔ ضلع میں سرکاری خریداری مراکز کے ذریعہ امدادی رقم پر کسانوں سے دھان خریدنے کے تحت لائحہ عمل تیار کرنے کی عہدیداروں کو انھوں نے ہدایت دی۔ خریف موسم کی دھان کی خریداری کے تحت ضلع میں ابتدائی زرعی خریداری مراکز ‘ آئی کے پی مراکز کا قیام عمل میں لانے ‘ خریداری مراکز پر کسانوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی عہدیدارو ں کو ہدایت دی۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے دھان کی امدادی رقم پر -/53 روپیوں کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے متعلق کسانوں میں شعور بیدار کرنے کی انھوں نے اپیل کی۔ فی الوقت خریف موسم میں گریڈ –اے قسم دھان کی امدادی قیمت -/1888روپئیفی کنٹل ‘ عام دھان کی امدادی قیمت -/1868 روپئے فی کنٹل کسانوں کو ادا کرتے ہوئے دھان خریدنے کی انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ خریف موسم کی دھان کی خریداری کے لئے درکار تھیلوں کا انتظام کرنے’ فی الوقت ہمارے پاس دستیاب تھیلوں کی تعداد ‘ ملّروں سے موصول کئے جانے والے تھیلوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے خریداری کے لئے درکار تھیلوں کا انتظام کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ خریداری مراکز پر حمل و نقل کے لئے درکار سواریوں کو دستیاب رکھنے ‘ حمالیوں کی قلت کو دور کرنے کے تحت موثر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ ضلعی سول سپلائی عہدیدار توٹا وینکٹیش ‘ ضلعی سیول سپلائی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار’ ضلعی سول سپلئی ایجنسی مینجر پراوین’ ضلعی زرعی عہدیدار ترومل پرساد ‘ متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔