فضاء سے فضاء میں میزائل کا تجربہ

,

   

بھوبنیشو ر ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے ساحل سے فضاء سے فضاء میں میزائیل تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا ۔ اس میزائیل کو Su-30 MKI سے داغا گیا ۔ فضائی ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے میزائیل نے ضرب پہنچائی ۔ پہلی مرتبہ اندرون ملک تیار کردہ فضاء سے فضاء میں نشانہ لگانے والے میزائیل کا تجربہ کیا گیا ہے ۔ راڈرس، الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم کا بھی استعمال کیا گیا۔