فضائی آلودگی سے ہر سال 7ملین افرادفوت : یو این ماہر

   

جنیوا ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فضائی آلودگی چاہے وہ گھر کے اندر کی ہویا باہر کی ، وہ ایک خاموش قاتل ہے اور ہر سال اس کی وجہ سے سات ملین افراد فوت ہوجاتے ہیں جسے ہم بے وقت کی موت بھی کہہ سکتے ہیں ۔ حیرت انگیز طور پر فوت ہونے والوں 600,000 بچے بھی شامل ہیں ۔ انسانی حقوق اور ماحولیات کے ایک ایسے ماہر جن کا تعلق اقوام متحدہ سے ہے ، نے یہ بات بتائی جن کا نام ڈیوڈ بوائڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 7ملین افراد کا ہر سال صرف فضائی آلودگی میں سانس لیتے ہوئے اپنی زندگی اور صحت کو خطرہ میں ڈال کر فوت ہوجانا کوئی معمولی بات نہیں ہے جن میں سے ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے ۔ مسٹر بوائڈ نے کہا کہ اس کے باوجود بھی ان اموات پر کوئی سنجیدگی سے غور نہیں کرتا جتنا کہ دیگر آفات سماوی یا وباء پھیلنے سے فوت ہوجانے والوں کی طرف توجہ دی جاتی ہے ۔ مسٹر بوائڈ نے انسانی حقوق کونسل کو یہ بات بتائی ۔