فضائی حدود بند رکھنے سے پاکستان کو 8 بلین ڈالرس کا نقصان

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو جاریہ سال فروری میں بالاکوٹ میں کئے گئے فضائی حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کردینے سے 8 بلین ڈالرس کا نقصان ہوا۔ یاد رہیکہ جموں و کشمیر کے پلوامہ ڈسٹرکٹ میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے بعد جس میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے، ہندوستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بالاکوٹ پر فضائی حملے کرتے ہوئے جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔ ساڑھے چار مہینے بند رکھنے کے بعد ہندوپاک کے درمیان فضائی ٹریفک منگل کے روز بحال کردی گئی اور اس طرح اب تمام سیویلین پروازیں وہاں سے گزر سکتی ہیں۔ اس موقع پر سیول ایوی ایشن اتھاریٹی (CAA) کے ہیڈکوارٹرس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے بتایا کہ ساڑھے چار مہینے فضائی حدود کو بند رکھنے کی وجہ سے سی اے اے کو 8.5 بلین ڈالرس کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔