نئی دہلی، 4نومبر (یو این آئی) ملک کے ہوابازی کے شعبے میں جولائی تا ستمبر سہ ماہی کے دوران کمی درج کی گئی اور مسلسل تین مہینے ہوائی مسافروں کی تعداد میں سالانہ بنیاد پر کمی آئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد 2.95 فیصد گھٹ کر 126.43 لاکھ رہ گئی۔ اس سے پہلے اگست میں یہ 1.40 فیصد گھٹ کر 129.47 لاکھ اور ستمبر میں 126.05 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔