فلائٹس میں بم کی جھوٹی اطلاعات نامراد عاشق گرفتار

,

   

شمس آباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایرپورٹ میں آج صبح ایک شخص نے فون کرتے ہوئے اطلاع دی کہ انڈیگو فلائیٹ نمبر 6E188 اور ٹروجٹ فلائٹ نمبر 2T201 میں بم رکھا ہوا ہے جس پر شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ایرپورٹ پہنچ گئے ۔ تھوڑی ہی دیر میں پتہ چلا کہ یہ اطلاع جھوٹی ہے جس کے بعد فون کرنے والے شخص نے کا پتہ چلا کر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے بتایا کہ کے وی وشواناتھ 24 سالہ ساکن چینائی جو سکندرآباد میں واقع گلوب لنک پرائیوٹ لمٹیڈ میں سیلس ایگزیکٹیو کی حیثیت سے کام کرہا تھا ۔ محبت میں ناکامی کے بعد وہ ذہنی دباؤ میں تھا اس نے شراب نوشی کے بعد ایرپورٹ پر فون کرتے ہوئے بم کی جھوٹی اطلاع دی ۔ جس پر پولیس نے اس کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف سیول ایویشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔