فلائٹ میں اداکارہ کیساتھ چھیڑ چھاڑ غازی آباد کا تاجر گرفتار

   

نئی دہلی: غازی آباد کے ایک تاجر کو دہلی سے ممبئی کی فلائٹ میں ایک اداکارہ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اداکارہ دہلی کی پرواز سے ممبئی لوٹ رہی تھی۔ تاجر کے خلاف ساحر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ فلائٹ ایرپورٹ پر اترنے کے بعد جیسے ہی وہ اپنے بیگ نکالنے اوور ہیڈ اسٹوریج کھولنے کیلئے اٹھی، اسے لگا کہ کسی نے اسے نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی ہے۔